اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے جب کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ارینا میں کانسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    0
    7317

    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کی تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پار شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعویٰ بھی غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

    واضح رہے بھارتی فوج نے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔