دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نواز شریف

0
8087

 اسلام آبادوزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے جب کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ ارینا میں کانسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔