افغان صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک

    0
    8475

    افغان صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    افغان وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پیش آیا۔ جہاں مسلح افراد نے اچکزئی ملٹری کیمپ پر دھاوا بولا۔ حملے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

    افغانستان میں برسر پیکار کسی گروپ نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم قندھار میں طالبان انتہائی مضبوط ہیں اس لیے حملے میں بھی ان ہی کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی زابل میں پولیس چوکیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 20 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔